خاتون کو ادھار لی گئی رقم کے عوض 3 کروڑ کا بو گس چیک دیدیا
عائشہ صدیقہ نے کاروبار کیلئے رقم دی تھی ، جعلی چیک ڈس آنر ہو گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات کی بناء پر خاتون کو ادھار لی گئی رقم کے عوض تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کا بوگس چیک دے دیا گیا۔تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عائشہ صدیقہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے قریبی تعلقات کی بناء پر کاروبار کرنے کی غرض سے اس سے تین کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم حاصل کی اور اس کے بدلے میں بوگس اور جعلی چیک دے دیا گیا۔ جو مقرر کردہ وقت پر ڈس آنر ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments