گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م الماریوں کا صفایا کرگئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان الماریوں کا صفایا کرگئے۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں افضل نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کر گئے ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments