ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ایم آر آئی کی سہولت دستیاب نہیں

ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ایم آر آئی کی سہولت دستیاب نہیں

ٹیسٹ تجویز کیے جانے پر شہریوں کو مجبوراً نجی تشخیصی مراکز کا رخ کرنا پڑتا ہے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (میاں عاطف سعید )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایم آر آئی کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ایم آر آئی ٹیسٹ تجویز کیے جانے پر شہریوں کو مجبوراً نجی تشخیصی مراکز کا رخ کرنا پڑتا ہے ، جہاں انہیں مہنگے ٹیسٹ کے لیے ہزاروں روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔سرکاری ہسپتال میں علاج کے لیے آنے والے بیشتر افراد کا تعلق متوسط اور کم آمدنی والے طبقے سے ہوتا ہے۔ دماغ، ریڑھ کی ہڈی، جوڑوں، اعصابی امراض اور دیگر پیچیدہ طبی مسائل کی تشخیص کے لیے ایم آر آئی کی ضرورت پڑنے پر مریضوں کو نجی مراکز سے ٹیسٹ کروانا پڑتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...