ٹوبہ: 10 ہزار 413 پرائس انسپکشنز، گرانفروشی پر جر مانے

ٹوبہ: 10 ہزار 413 پرائس انسپکشنز، گرانفروشی پر جر مانے

روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کے لیے ایک ہزار 646 انسپکشنز کی گئیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 3 سے 9 ستمبر 2026 کے دوران ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے مجموعی طور پر 10 ہزار 413 انسپکشنز کی گئیں، جبکہ گرانفروشی پر 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

روٹی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کے لیے ایک ہزار 646 انسپکشنز کی گئیں اور خلاف ورزی پر 17 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح مٹن اور بیف کی قیمتوں کی چیکنگ کے لیے 910 انسپیکشنز کی گئیں جبکہ خلاف ورزی پر 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مقررہ نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بناتے ہوئے گرانفروشی کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں تاکہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...