کڈز آرٹ ایگزیبیشن، بچوں کے تخلیقی فن پاروں کی نمائش

کڈز آرٹ ایگزیبیشن، بچوں کے تخلیقی فن پاروں کی نمائش

نمائش کا مقصد کم عمر بچوں میں موجود فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چودھری کی ہدایت پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کڈز آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا۔نمائش میں مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں کی جانب سے تیار کردہ خوبصورت اور تخلیقی پینٹنگز آویزاں کی گئیں۔ نمائش کا بنیادی مقصد کم عمر بچوں میں موجود فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان کے تخلیقی کام کو سراہنا اور انہیں آرٹ کے شعبے میں مزید آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ فراہم کرنا تھا۔

مختلف موضوعات پر تیار کی گئی بچوں کی پینٹنگز نے نمائش میں آنے والے شائقین کی خصوصی توجہ حاصل کی۔نمائش کا افتتاح سینئر آرٹسٹ سلیم انصاری نے کیا۔ انہوں نے بچوں کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...