ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ میں ایم آر آئی سہولت ناپید، مریض خوار
شہریوں کو مجبوراً نجی تشخیصی مراکز کا رخ کرنا پڑتا ہے ،سفری اخراجات کا بھی اضافی بوجھ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (میاں عاطف سعید ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایم آر آئی کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ایم آر آئی ٹیسٹ تجویز کیے جانے پر شہریوں کو مجبوراً نجی تشخیصی مراکز کا رخ کرنا پڑتا ہے ، جہاں اس مہنگے ٹیسٹ کے لیے بھاری رقم ادا کرنا پڑتی ہے ۔ بعض مریضوں کو ٹیسٹ کے لیے دیگر شہروں کا رخ بھی کرنا پڑتا ہے ، جس سے سفری اخراجات اور وقت کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments