جڑانوالہ :بک ڈپو پر چھاپہ، 2 مالکان گرفتار، مبینہ جعلی کتابیں برآمد
خالد بک ڈپو کے مالک بلال اور الصدیق اولڈ بکس کے مالک اجمل کو حراست میں لیا گیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پولیس نے کچہری بازار اور فوارہ چوک، فیصل آباد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ جعلی اور غیر قانونی کتابوں کی بھاری مقدار برآمد کر کے دو بک ڈپو مالکان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی جڑانوالہ اختر وینس کی ہدایات اور ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ مظفر کھوکھر کی نگرانی میں پولیس نے خالد بک ڈپو کے مالک بلال اور الصدیق اولڈ بکس کے مالک اجمل کو موقع سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ‘‘شرح سرمایہ اردو’’ کتاب کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، جسے قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔کارروائی کے دوران کچہری بازار میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ طلبہ اور والدین نے بھی معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جعلی کتابوں کی فروخت سے طلبہ اور والدین کے ساتھ ساتھ قانونی طریقے سے کاروبار کرنے والے پبلشرز اور کتاب فروش بھی متاثر ہوتے ہیں، جبکہ حکومت کو ٹیکس ریونیو کی مد میں بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments