سکول کے باہر طلبا گروپوں میں تصادم، یونیفارم پھٹ گئے
طلباء نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا
سمندری (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے طلباء میں چھٹی کے وقت مبینہ طور پر کسی بات پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ سکول گیٹ کے باہر طلباء نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔تصادم کے دوران متعدد طلباء کے یونیفارم پھٹ گئے جبکہ واقعے کے باعث طلباء اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے ، جس میں طلباء کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔واقعہ کس وجہ سے پیش آیا اور کتنے طلباء متاثر ہوئے ، اس حوالے سے مزید حقائق سامنے آنا باقی ہیں۔ والدین نے سکول انتظامیہ سے واقعے کا نوٹس لینے ، ذمہ دار طلباء کے خلاف کارروائی کرنے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments