شہید کانسٹیبل انور بیگ کی برسی، پولیس دستے کی سلامی
پولیس کے سپوت نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا : ڈاکٹر نوید
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کانسٹیبل انور بیگ کی برسی کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔ ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ سب انسپکٹر محسن حسن نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر شہید کے لواحقین بھی موجود تھے ۔ شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی جبکہ پولیس افسروں نے شہید کے اہلخانہ کو محکمہ پولیس کی جانب سے تحائف بھی پیش کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پولیس کے اس سپوت نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جو محکمہ پولیس کا فخر ہے ۔ ہم اپنے شہداء کے خون کے وارث ہیں اور شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments