ٹوبہ ٹیک سنگھ کھلی کچہری، 37 درخواستیں ، کارروائی کا حکم

ٹوبہ ٹیک سنگھ کھلی کچہری، 37 درخواستیں ، کارروائی کا حکم

مختلف محکموں سے متعلق مسائل بھی افسروں کے سامنے پیش کیے گئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع کونسل ہال میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت منعقدہ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد خالد مسعود فروکہ نے شہریوں کے مسائل، شکایات اور درخواستیں سنیں۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے مجموعی طور پر 37 درخواستیں پیش کی گئیں، جن میں 26 درخواستیں ریونیو سے متعلق تھیں۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ریونیو سے متعلق درخواستوں پر متعلقہ افسروں کو فوری رپورٹس پیش کرنے اور سائلین کے مسائل قانون و میرٹ کے مطابق حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ شہریوں کی جانب سے مختلف محکموں سے متعلق مسائل بھی افسروں کے سامنے پیش کیے گئے۔

جن پر متعلقہ افسران کو بروقت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو براہِ راست شنوائی کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد خالد مسعود فروکہ نے کہا کہ کرپشن سے متعلق شہریوں کی شکایات کو قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے گا، جبکہ ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور شکایات کا بروقت ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...