اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی اوپن ڈور پالیسی شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن اور احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ عوامی خدمت اور شہریوں کے مسائل کا بروقت حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments