جامع مسجد محمدیہ میں ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل سنے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چنیوٹ میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے نماز جمعہ کے موقع پر جامع مسجد محمدیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج شکایت سیل اور دیگر متعلقہ پولیس افسر بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے نمازیوں اور مقامی شہریوں کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے شہریوں کو پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی عوام دوست خدمات اور مختلف اصلاحاتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments