سی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کا حکم

سی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کا حکم

متعلقہ افسروں کو فوری، شفاف اور مؤثر کارروائی یقینی بنانے کے احکامات جاری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی جانب سے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہریوں نے مختلف درخواستیں پیش کرتے ہوئے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسروں کو ان کے حل کے لیے فوری، شفاف اور مؤثر کارروائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور عوامی خدمت کے تقاضے پورے کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ عوام کی خدمت، شفاف طرز عمل اور قانون کی بلاامتیاز عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...