واٹر فلٹریشن پلانٹ چناب نگر ،صفائی اور پانی کے معیار کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے صفائی کے انتظامات، فلٹرز کی تبدیلی پر تفصیلات لیں
چناب نگر (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال کے ہمراہ واٹر فلٹریشن پلانٹ چناب نگر کا دورہ کیا اور پلانٹ کی صفائی ستھرائی، مینٹی ننس، فلٹرز کی تبدیلی اور شہریوں کو فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سی او میونسپل کمیٹی چناب نگر سے پلانٹ کی مجموعی کارکردگی، صفائی کے انتظامات، فلٹرز کی بروقت تبدیلی اور پانی کے معیار سے متعلق تفصیلات دریافت کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدگی سے صفائی اور ضروری مینٹیننس کا عمل جاری رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اس لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو مکمل طور پر فعال اور صاف ستھرا رکھا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو پانی کے معیار کی باقاعدگی سے جانچ، فلٹرز کی بروقت تبدیلی اور پلانٹ کے اطراف صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments