سیوریج،واٹر سپلائی شکایات 24 گھنٹے میں حل کرنے کی ڈیڈ لائن

سیوریج،واٹر سپلائی شکایات 24 گھنٹے میں حل کرنے کی ڈیڈ لائن

شکایات کا بروقت اور معیار کے مطابق ازالہ ترجیحات میں سرفہرست :ایم ڈی واسا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے سیوریج اور واٹر سپلائی کی شکایات 24 گھنٹوں میں حل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت اور معیار کے مطابق ازالہ ترجیحات میں سرفہرست ہے ، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مختلف ڈائریکٹوریٹس کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز شہریوں کی جانب سے درج کروائی جانے والی شکایات کے فوری حل پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں، کیونکہ شکایات کے ازالے میں تاخیر پر اب زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سیوریج مسائل، سیٹلڈ لانوں کی مرمت، ڈی سلٹنگ اور شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے پر خصوصی توجہ دے جبکہ شکایت کنندگان سے کارروائی کے بعد لازمی فیڈ بیک بھی حاصل کیا جائے۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ جس سب ڈویژن میں شکایات کا بروقت اور معیار کے مطابق ازالہ کیا جائے گا، وہاں کے عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے ، جبکہ شکایات کے حل میں تاخیر کرنے والے سب ڈویژنز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اپنے متعلقہ علاقوں میں مرمت کی ضرورت والی سیوریج لائنوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کی فوری مرمت مکمل کروا کر شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ایم ڈی واسا نے آپریشنز سٹاف کو سیوریج لائنوں اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کا جامع پلان تیار کر کے فوری عمل درآمد شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...