جھنگ :شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانیکی ہدایت
شہریوں کو دفتری پیچیدگیوں سے بچانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری :ڈپٹی کمشنر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کے فوری ازالے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی ہر درخواست پر قانون و ضابطے کے مطابق فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کیسز پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے باقاعدہ فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو غیر ضروری تاخیر اور دفتری پیچیدگیوں سے بچانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دینا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments