پراپرٹی ٹیکس ، 5 مرلہ گھروں کی چھوٹ ختم کرنے کی مذمت

پراپرٹی ٹیکس ، 5 مرلہ گھروں کی چھوٹ ختم کرنے کی مذمت

پراپرٹی ٹیکس ، 5 مرلہ گھروں کی چھوٹ ختم کرنے کی مذمتمحدود آمدنیوالے شہری اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا شکار :رہنما جماعت اسلامی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنما، سابق یو سی ناظم و چیئرمین سی سی 28 گلستان کالونی اور ممبر امن کمیٹی میاں طاہر ایوب نے صوبائی حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں 70 فیصد اضافہ اور 5 مرلہ گھروں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی محدود آمدنی رکھنے والے شہری بجلی، گیس، پانی، بچوں کی تعلیم، علاج معالجے اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں پراپرٹی ٹیکس میں غیر معمولی اضافہ عوام کے لیے مزید پریشانی کا باعث بنے گا۔ صوبائی حکومت کو چاہیے تھا کہ ٹیکسوں کا دائرہ ان طبقات تک وسیع کرتی جو بھاری جائیدادوں اور بڑے اثاثوں کے مالک ہیں، مگر اس کے برعکس چھوٹے گھروں کے مالکان کو بھی ٹیکس کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے ۔میاں طاہر ایوب نے کہا کہ 5 مرلہ کا گھر کسی سرمایہ دار کی عالیشان جائیداد نہیں بلکہ عام مزدور، ملازم، دکاندار یا متوسط طبقے کے خاندان کی زندگی بھر کی جمع پونجی کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ہر شعبے میں نئے مالی بوجھ ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی، گیس و پٹرول کے بھاری اخراجات تلے دبے عوام پر مزید ٹیکس عائد کرنے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پراپرٹی ٹیکس میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے ، 5مرلہ اور دیگر چھوٹے گھروں کی ٹیکس رعایت بحال کی جائے اور ٹیکس پالیسی مرتب کرتے وقت عام شہری کی آمدنی، قوت خرید اور بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...