ریونیوو دیگر کورٹ کیسز کے حوالے سے سماعت ،سینئر وکلا اور سائلین خود پیش

ریونیوو دیگر کورٹ کیسز کے حوالے سے  سماعت ،سینئر وکلا اور سائلین خود پیش

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ریونیوو دیگر کورٹ کیسز کے حوالے سے سماعت ہوئی اس موقع پر سینئر وکلا،پٹواریوں اور درخواست گزار سائلین خود پیش ہوئے۔۔۔

 سماعت کے دوران شکایت، اپیل بحث ، درستگی ریکارڈ، رٹ پٹیشن،منسوخی پٹہ ودیگرکورٹ کیسز ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے سامنے پیش کیے گئے اور کیسز پر جرح وبحث کی گئی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ محکموں کے سربراہان کو احکامات صادر کیے۔ اور ہدایت کی کہ ریونیو کے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور جن کیسوں میں کوئی درخواست گزار سائلین یا انکے وکلا پیش نہ ہو سکے انکو ایک موقع دیا جائے ۔ انہوں ہدایت کی کہ آج جو کیسسز سنیں گے ان پر عملدرآمد کے حوالے سے آئندہ سماعت پر آگاہ کیا جائے ۔ غیر حاضر درخواست گزاروں کو آئندہ پیشی پر اپنی حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...