اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کی تمام پیٹرول پمپس مالکان سے ملاقات
میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے تحصیل پپلاں کے تمام پیٹرول پمپس مالکان سے ملاقات کی اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پٹرو ل کی قیمتوں پر فراہم کی جانے والی سبسڈی تبادلہ خیال کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے تمام پیٹرول پمپس مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ ہر پیٹرول پمپ پر وزیراعظم ریلیف سبسڈی سے متعلق بینرز، پینا فلیکسز نمایاں جگہ پر فوری آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے بارے میں مکمل آگاہی مل سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments