زرعی گریجویٹس میں ایک سالہ عملی تربیت کی تکمیل پر اسناد تقسیم
زرعی گریجویٹس میں ایک سالہ عملی تربیت کی تکمیل پر اسناد تقسیم گریجویٹس کی فیلڈ میں موجودگی سے کسانوں کو رہنمائی ملے گی، معیشت بہتر ہو گی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ‘‘ایگری کلچر ٹرانسفارمیشن پلان’’ اور ‘‘کسان خوشحال، پنجاب خوشحال’’ وژن کے تحت محکمہ زراعت (توسیع) کے زیر اہتمام ایک سالہ عملی تربیت مکمل کرنے والے نوجوان زرعی گریجویٹس کے لیے تقریبِ اسناد منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے فیلڈ ٹریننگ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوان زرعی گریجویٹس کو جدید زرعی تحقیق اور عملی فیلڈ ٹریننگ سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ کسانوں کو جدید زرعی طریقوں اور سائنسی بنیادوں پر رہنمائی فراہم کرسکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ زرعی گریجویٹس کی فیلڈ میں موجودگی سے کسانوں کو سائنسی بنیادوں پر رہنمائی ملے گی۔ جس سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور زرعی شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ایسے اقدامات سے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل ہوگا جبکہ دیہی معیشت کو بھی مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
اسناد تقسیم
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments