پٹرول پمپس پر پیمانوں کی مبینہ کمی ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، نگرانی کا نظام غیر مؤثر

 پٹرول پمپس پر پیمانوں کی مبینہ کمی ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، نگرانی کا نظام غیر مؤثر

بعض پمپس پر مشینوں کی سیٹنگ مینوئل فیڈنگ سے تبدیل کرکے آٹو فیڈنگ پر کی گئی ہے ،مخصوص اعداد ہی فیڈ کیے جاتے ہیں ،ایک لٹر کے بجائے 850 سے 900 ملی لٹر تک پٹرول فراہم کیے جانے کی شکایات

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پٹرول پمپس پر پٹرول کی مقدار اور معیار کی مؤثر جانچ نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کی جانب سے پیمانہ چیک کروانے کے مطالبے کے باوجود متعدد پٹرول پمپس پر عملہ مبینہ طور پر پیمانہ چیک کروانے سے گریز کرتا ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی فروخت سے متعلق شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض پٹرول پمپس پر زائد منافع کے حصول کے لیے مبینہ طور پر مشینوں کی سیٹنگ میں ردوبدل کرکے پٹرول کی مقدار کم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض پمپس پر مشینوں کی سیٹنگ مینوئل فیڈنگ سے تبدیل کرکے آٹو فیڈنگ پر کی گئی ہے ، جس میں مخصوص اعداد ہی فیڈ کیے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض پٹرول پمپس پر مبینہ طور پر ایک لیٹر کے بجائے 850 سے 900 ملی لٹر تک پٹرول فراہم کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب وہ پٹرول پمپ عملے سے پیمانہ چیک کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں تو مختلف حیلے بہانے بنا کر انہیں ٹال دیا جاتا ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پمپس پر مقدار اور معیار کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب پمپس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...