دھاندرہ میں چکن فروشوں کا کم تول، شہریوں کو نقصان
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)دھاندرہ اور گردونواح میں چکن فروشوں کی جانب سے مبینہ طور پر کم ناپ تول کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
چک 66 ج ب دھاندرہ اور ملحقہ علاقوں میں بعض چکن فروشوں کی جانب سے صارفین کو مقررہ وزن سے کم گوشت فراہم کیا جا رہا ہے ۔ بعض دکاندار ایک ہزار گرام چکن کی قیمت وصول کرنے کے باوجود صارفین کو تقریباً 850 گرام گوشت فراہم کر رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments