جھنگ :غیر قانونی رکشہ سٹینڈز ٹریفک جام معمول بن گیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈز قائم ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
فوارہ چوک، ریلوے بازار چوک، کوٹ روڈ، سرکلر روڈ، ایوب چوک، سول ہسپتال کے باہر اور دیگر علاقوں میں رکشہ ڈرائیوروں کی جانب سے سڑکوں اور چوکوں کے اطراف غیر قانونی سٹینڈز قائم کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔شہریوں کے مطابق کچہری چوک سمیت مختلف مقامات پر رکشوں کے بے ہنگم کھڑے ہونے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ جبکہ بعض اوقات حادثات اور تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اہم چوکوں پر ٹریفک پولیس اور وارڈنز کی موجودگی کے باوجود مسئلہ برقرار ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں قائم غیر قانونی رکشہ سٹینڈز ختم کرائے جائیں اور مین شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments