ویمن یونیورسٹی میں اساتذہ کے اعزاز میں میڈیکل کیمپ آج لگے گا
ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر آج 5 اکتوبر کو ڈائریکٹوریٹ آف ایلومنائی کے زیر اہتمام ’’سلام ٹیچرز میڈیکل کیمپ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق کیمپ وائس چانسلر و پیٹرن ان چیف پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول کی سرپرستی میں جناح ہال میں لگایا جائے گا۔کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز اور طبی ماہرین اساتذہ کا بلڈ پریشر، شوگر، باڈی ماس انڈیکس، آئرن، وٹامن ڈی اور خون کی کمی سمیت مختلف بنیادی طبی معائنے کریں گے ۔ جلد، بالوں اور فزیوتھراپی سے متعلق طبی مشورے بھی فراہم کئے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments