جھنگ میں سیم نالے میں بچے کی لاش کی اطلاع، ریسکیو ٹیمیں روانہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گھڑے بند چونگی کے قریب سیم نالے میں بچے کی لاش تیرتی ہوئی دیکھے جانے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا۔
ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں بتایا گیا کہ سیم نالے میں ایک بچے کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی گئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل موقع پر روانہ کردی جبکہ پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دے دی گئی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے اور بچے کی لاش کی تلاش و برآمدگی کے لیے ضروری کارروائی میں مصروف ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments