ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق سی ویو درخشاں پولیس چوکی کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا۔۔۔

 جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت تنویر ولد خالد کے نام سے ہوئی، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب منی بس کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے منی بس کے ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے بس کو تحویل میں لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...