لاڑکانہ میں 15کلو چرس سمیت 2بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر رتودیرو تھانے کی حدود لاڑکانہ۔ رتودیرو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔۔۔
ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق منشیات فروخت کرنے والے ملزمان کو 15 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا گیا ہے ، گرفتار ڈرگ سپلائرز کی شناخت بین الصوبائی منشیات سپلائی کرنے والے گروہ سے وابستہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے جھٹ پٹ علاقے کے رہائشی سلیم بروہی اور خاتون ملزمہ زرینہ شیخ کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ ان کے ساتھ دو سالہ بچہ بھی موجود تھا، گرفتار ملزمان سے منشیات کے خریداروں اور مقامی ڈیلروں کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے ۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments