نارتھ کراچی میں گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

نارتھ کراچی میں گھر سے  پھندا لگی لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سیکٹر 11 ای کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش برامد ہوئی۔۔۔

 ریسکیو حکام کے مطابق لاش کی شناخت 26 سالہ وقاص ولد غیاث الدین کے نام سے ہوئی ، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیفنس فیز 6 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں تابش نامی شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اتفاقی طور پر خود کی پستول سے گولی چلنے سے پیش آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...