پیرمحل میں ڈکیتی، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سونا، چاندی اور نقدی لوٹ لی
پیرمحل(نمائندہ دنیا)تھانہ اروتی کی حدود بستی مہابت والا، موضع چونترہ سرگانہ میں پانچ مسلح ڈاکو اہلخانہ کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنا کر 15 تولے سونا، 3 کلو چاندی اور 15 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
معروف سیاسی و سماجی شخصیات مہر غلام جیلانی اور مہر غلام دستگیر سرگانہ کے کزن مہر حاجی محمد افضل سرگانہ کے گھر میں پانچ مسلح افراد داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ڈاکو گھر سے 15 تولے سونا، 3 کلو چاندی اور 15 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔واردات کی اطلاع ملنے پر ایس پی، ڈی ایس پی اور پولیس کی مختلف ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments