سندیلیانوالی میں بڑی ڈکیتی،5مسلح ڈاکو گھر سے 15 تولے سونا، 3 کلو چاندی اور 15 لاکھ روپے لے گئے

سندیلیانوالی میں بڑی ڈکیتی،5مسلح  ڈاکو گھر سے 15 تولے سونا، 3 کلو  چاندی اور 15 لاکھ روپے لے گئے

سندیلیانوالی(سٹی رپورٹر)تھانہ اروتی کی حدود میں بستی مہابت والا، موضع چونترہ سرگانہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران پانچ مسلح ڈاکو مہر حاجی محمد افضل سرگانہ کے گھر میں داخل ہوگئے اور۔۔۔

 اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 15 تولے سونا، 3 کلو چاندی اور 15 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔ علاقہ مکینوں نے چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے جرائم کی روک تھام اور واردات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...