دھاندرہ :سکولز کو جانیوالی مرکزی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث نالیوں اور بارش کا گندا پانی جمع رہنے لگا
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )دھاندرہ کے چک 66 ج۔ب میں گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائر سیکنڈری سکولز کو جانے والی مرکزی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی۔ حلقہ این اے 100 اور پی پی 108 کے علاقہ چک 66 ج۔ب دھاندرہ میں سرکاری سکولز کو جانے والی مرکزی شاہراہ خستہ حالی کا شکار ہے جبکہ سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث نالیوں اور بارش کا گندا پانی سڑک پر جمع رہنا معمول بن گیا ہے ۔
سڑک کی ٹوٹ پھوٹ اور جگہ جگہ کھڑے گندے پانی کے باعث سکول آنے جانے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور مقامی رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کے مطابق گندے پانی کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کے ساتھ تعفن اور مچھروں کی افزائش سے ماحولیاتی مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور سابق ایم پی اے میاں اجمل آصف سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی ازسرنو تعمیر اور سیوریج نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments