مرکزی جنازگاہ بنیادی سہولیات سے محروم، شہریوں کو مشکلات
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) مرکزی جنازگاہ میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث نماز جنازہ کیلئے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں کے مطابق جنازگاہ میں واش رومز اور وضو کیلئے مناسب سہولیات موجود نہیں، جبکہ بیشتر وضو کی ٹوٹیاں خراب اور صفائی کا انتظام بھی ناقص ہے ۔ شہریوں کو طہارت اور وضو کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہری و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی جنازگاہ میں فوری طور پر وضوخانے اور واش رومز کی تعمیر و مرمت سمیت صفائی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments