میکے آنے والی بیوی پر شوہر کا مبینہ تشدد، بچہ چھین لیا
گگومنڈی(نامہ نگار)نواحی گاؤں 225۔ای بی کی رہائشی مبشرہ مبین نے شوہر پر مبینہ تشدد اور کمسن بیٹا چھیننے کا الزام عائد کیا ہے۔
15 کی کال پر تھانہ گگومنڈی پولیس نے مبشرہ کے خاوند صدام حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مبشرہ مبین کی شادی چک نمبر 179۔ای بی کے رہائشی صدام حسین ملک سے ہوئی، جس سے اس کے تین بیٹے ہیں۔ مبشرہ کے مطابق شوہر کے مبینہ تشدد اور ناروا سلوک سے تنگ آکر وہ اپنے والد کے گھر آگئی اور خلع و بچوں کے خرچ کا کیس عدالت میں دائر کردیا۔مبینہ طور پر اسی رنجش پر گزشتہ روز مبشرہ اپنے ماموں سجاد حسین اور کمسن بیٹے مزمل حسین کے ہمراہ شہر جارہی تھی کہ گگو سٹی کے قریب صدام حسین نے اسے زبردستی روک لیا اور مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق ملزم اس کا کمسن بیٹا چھین کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments