چوک شہید سرور ، پرانی دشمنی پر نوجوان قتل

چوک شہید سرور ، پرانی دشمنی پر نوجوان قتل

چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا) مبینہ مقدمہ بازی کی پرانی دشمنی پر 28 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

چوک سرور شہید کے نواحی علاقے پیر والی پلی، چک نمبر 505 ٹی ڈی اے میں مبینہ طور پر محمد فریاد اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایک اور موٹر سائیکل پر سوار نوجوان محمد صفدر نے اسے روک کر پسٹل سے دو فائر کیے ، جس سے فریاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزم پسٹل لہراتا ہوا فرار ہوگیا۔ ۔ لواحقین نے ریسکیو اہلکاروں کو بتایا کہ مبینہ طور پر رشتہ داروں کے درمیان جاری پرانی دشمنی کے باعث صفدر نے محمد فریاد ولد محمد رمضان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...