اسسٹنٹ کمشنر سمندری کا دورہ، تجاوزات کیخلاف ایکشن کا حکم

اسسٹنٹ کمشنر سمندری کا دورہ، تجاوزات کیخلاف ایکشن کا حکم

پیرا انفورسمنٹ آفیسرز کو بازاروں میں تجاوزاتاور مہنگائی کی نگرانی کی ہدایت

سمندری (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر سمندری عدنان عاطف نے چارج سنبھالنے کے بعد پیرا انفورسمنٹ آفیسرز کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دکانوں کے باہر قائم تجاوزات، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور مارکیٹ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فروخت کریں، خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے پیرا انفورسمنٹ آفیسرز کو بازاروں میں تجاوزات اور قیمتوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...