پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

پارکو پائپ لائن سے تیل  چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا، پینسرہ (نمائندگان دنیا ) تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک نمبر 75 ج ب سوہل میں چار سال قبل حویلی کے اندر سرنگ کھود کر پارکو کی مین سپلائی لائن کو کلپ لگا کر ساتھیوں کے ہمراہ پٹرول چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا سب انسپکٹر افضال احمد کھرل نے جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر پٹرول چوری میں ملوث ملزم سجاد عرف سجادا کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او افضال احمد کھرل کا کہنا ہے کہ قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...