گوجرہ روڈ پر نجی ملز کی کوسٹر الٹ گئی، 7 افراد زخمی
گل چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی
سمندری (نمائندہ دنیا )گوجرہ روڈ پر کوسٹر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر بس ایک ملز کے سٹاف کو لے کر جارہی تھی کہ گل چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ کوسٹر میں تقریباً 30 افراد سوار تھے ۔ حادثے کے نتیجے میں غلام دستگیر، محمد ارسلان، زین شفیق، عبدالرحمٰن، وسیم دلدار، محمد اویس اور عبداللہ زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments