میٹرو بس پراجیکٹ، ڈی سی کا تعمیراتی کام اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ

میٹرو بس پراجیکٹ، ڈی سی کا تعمیراتی کام اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، نیسپاک، فیسکو، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور جھنگ روڈ سے جڑانوالہ روڈ تک مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، فیسکو کے پولز و دیگر یوٹیلیٹی تنصیبات کی منتقلی، ٹریفک کے بہاؤ اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی انتظامات کا موقع پر جائزہ لیا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، نیسپاک، فیسکو، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے دوران شہریوں اور ٹریفک کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی مقامات پر مناسب بیریئرز، وارننگ سائنز، ریفلیکٹرز اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میٹرو روٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، ٹریفک پولیس اور متعلقہ ادارے باہمی رابطے سے متبادل ٹریفک پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں اور شہریوں کو آمدورفت کے دوران ممکنہ مشکلات سے بچانے کیلئے بروقت انتظامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...