لین دین کے تنازع پر شہری کو تیز دھار چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لین دین کے تنازعے پر شہری کو تیز دھار چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔
تھانہ ساندل بار کے علاقے میں اللہ دتہ نامی شہری کو ملزمان نے لین دین کے تنازعے پر قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ تیز دھار چاقو سے حملہ کردیا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments