اٹھارہ ہزاری:رات کے وقت دھوئیں،بدبو سے شہری پریشان

اٹھارہ ہزاری:رات کے وقت دھوئیں،بدبو سے شہری پریشان

مقامی رہائشیوں، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو سانس لینے میں دشواری

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا ) اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں رات کے اوقات میں مبینہ طور پر دھوئیں کے اخراج کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ فضا میں پھیلنے والی شدید بدبو اور دھوئیں کے باعث مقامی رہائشیوں، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق رات کے وقت فضا میں دھوئیں کے اخراج کا سلسلہ معمول بن چکا ہے ، جس سے ماحول آلودہ ہونے کے ساتھ ساتھ گھروں میں موجود افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں دھوئیں کی شدت بڑھ جاتی ہے ، جس کے باعث سانس لینے میں دشواری اور شدید بدبو کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی رہائشیوں نے ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فضائی آلودگی کے اسباب کا تعین کیا جائے ، صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا جائے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...