دھرنے ، جلوس اور ہڑتالیں پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر میں بڑی رکاوٹ :شیخ قیصر محمود
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چنیوٹ کے سینئر رہنما شیخ قیصر محمود چنیوٹی (المعروف جاپان والے) نے ملک میں دھرنوں اور۔۔۔
سیاسی ہنگامہ آرائی کے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل دھرنے، جلوس اور پہیہ جام ہڑتالیں پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر میں بڑی رکاوٹ ہیں۔غیر ملکی تجربات اور جاپانی کاروباری و معاشی ماڈل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی مہذب اقوام میں احتجاج کا مقصد اصلاح ہوتا ہے ، نہ کہ اپنے ہی ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنا۔ پاکستان پہلے ہی نازک معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے اور ایسے حالات میں دھرنوں کی سیاست ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments