گورنر راج کا نفاذ ملکی حالات کے تناظر میں اہم فیصلہ :ملک فیصل شرف
سمندری (نمائندہ دنیا )امیدوار یونین کونسل نمبر 4 ملک فیصل شرف نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں ملک فیصل شرف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے ، وہ ملکی حالات کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتی اقدامات سے حالات میں بہتری آئے گی اور عوام کو امن و استحکام میسر ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments