گوجرہ:گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد زخمی

گوجرہ:گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد زخمی

گوجرہ:گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد زخمیانجمن تاجران ریلوے روڈ کے سرپرستِ اعلیٰ بھی زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقے میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر مبینہ طور پر مسلح افراد کی فائرنگ سے انجمن تاجران ریلوے روڈ کے سرپرستِ اعلیٰ سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد منیر حسین کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔چک نمبر 298 ج ب میں ایک مکان کی افتتاحی تقریب جاری تھی، جس میں انجمن تاجران ریلوے روڈ کے سرپرستِ اعلیٰ منیر حسین المعروف چاچا منیرا اپنے داماد اور بھتیجوں سمیت شرکت کے لیے پہنچے ۔ اس دوران گاڑی کھڑی کرنے کے معاملے پر گاؤں کے رہائشی نوید وغیرہ کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی، جو مبینہ طور پر جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں منیر حسین، عمران سلیم، شبیر، رضوان سلیم اور زبیر سلیم، ساکنان محلہ شریف پورہ، شدید زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...