عوامی ریلیف کی تحریک جلد کامیاب ہوگی:ریلوے پریم یو نین

عوامی ریلیف کی تحریک جلد کامیاب ہوگی:ریلوے پریم یو نین

عوامی ریلیف کی تحریک جلد کامیاب ہوگی:ریلوے پریم یو نین عوام کی کفالت، تحفظ ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل :خالد محمود ،طاہر ایوب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری اور سابق یونین کونسل ناظم و چیئرمین میاں طاہر ایوب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں لیوی و بھتہ ٹیکس کے خاتمے ، بجلی سستی کرنے اور دیگر عوامی مطالبات کے حل کے لیے جاری تحریک ان شاء اللہ جلد کامیاب ہوگی۔ ان کے بقول یہ تحریک پاکستان میں ایک عادلانہ، منصفانہ اور فلاحی نظام کے قیام کی جدوجہد ہے ، جس کا مقصد مہنگائی، بے روزگاری، بھوک اور غربت کا خاتمہ کرکے عوام کی زندگیوں میں خوش حالی اور آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مثالی ریاست وہ ہوتی ہے جہاں کوئی شخص بھوک سے مرنے پر مجبور نہ ہو، والدین کو بھوک اور بے بسی کے باعث انتہائی اقدامات نہ اٹھانا پڑیں اور ہر فرد کو باعزت روزگار، رہائش اور پُرامن ماحول میسر ہو۔ اگر حکمران اور نظام عوام کو بنیادی ضروریاتِ زندگی فراہم کرنے میں ناکام رہیں اور لوگ مجبوری کے عالم میں جرائم کی طرف مائل ہونے لگیں تو اس صورتِ حال کے اسباب اور حکومتی ذمہ داریوں کا سنجیدہ احتساب ضروری ہے ، کیونکہ عوام کی کفالت، تحفظ اور فلاح ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔خالد محمود چودھری اور میاں طاہر ایوب نے کہا کہ اقتدار محض طاقت اور اختیار کا نام نہیں بلکہ ایک بڑی آزمائش اور بھاری ذمہ داری ہے ، جس کے لیے حکمران اپنے رب اور عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...