گھر کے تالے توڑ کر 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے اسلم گنج کے رہائشی اویس نے پولیس کو بتایا کہ
نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں اس کے گھر کے تالے توڑ کر داخل ہوئے اور الماریوں سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فون، لیپ ٹاپ، کپڑے ، گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments