چنیوٹ:موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی شہریوں کو دہلیز پر سہولیات

چنیوٹ:موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ  یونٹ کی شہریوں کو دہلیز پر سہولیات

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ نے لاری اڈا سرگودھا روڈ چنیوٹ پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر مختلف پولیس سروسز فراہم کیں۔

اہل علاقہ نے موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ موبائل پولیس سٹیشن سے ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس اور خدمت مرکز سے متعلق دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...