سینکڑوں غیر قانونی پٹرول ایجنسیو ں کے خلاف ایکشن رک گیا

سینکڑوں غیر قانونی پٹرول ایجنسیو ں کے خلاف ایکشن رک گیا

مناسب اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث کسی بھی وقت حادثہ کے خدشات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وسیع رقبے پر پھیلی سٹون کریشر مارکیٹ میں سرکاری رقبہ جات پر قائم سینکڑوں غیر قانونی ڈیزل /پیٹرول ایجنسیو ں کے خلاف ایکشن، بااثر مافیا کی رکاوٹوں کی وجہ سے روک دیا گیا، جبکہ مناسب اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث کسی بھی وقت حادثہ کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق لگ بھگ 3سو سے زائد کریشرز پلانٹس کے ساتھ بڑے بڑے ٹینکرز نصب کرکے مالکان نے منی ایجنسیاں بنوا رکھی ہیں جن میں پیٹرول و ڈیزل سٹور کیا جاتا ہے ، اور متعدد مرتبہ سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے قابل تشویش امر یہ ہے کہ اس حوالے سے نہ تو سٹوریج کا کوئی اجازت نامہ کسی کے پاس موجودہے اور نہ ہی ان پر کوئی ٹیکس لاگوہے ، یہی نہیں 95فیصد ڈیزل ایجنسیاں سرکاری رقبہ جات پر قائم ہیں۔ اور مناسب حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث جہاں کسی بھی وقت سانحہ کا خدشہ ہے وہاں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ،اس سلسلہ میں حساس ادارے کی نشاندہی اور سفارشات پر قبل ازیں ایکشن شروع ہوا جو چند روز جاری رہنے کے بعد اچانک رو ک دیا گیا 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...