جھنگ:ریت تلے دب کر 55 سالہ شخص جاں بحق

جھنگ:ریت تلے دب  کر 55 سالہ شخص جاں بحق

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ گوجرہ بائی پاس کے قریب لوڈر رکشے میں ریت لوڈ کرتے ہوئے ریت 55 سالہ نذیر پر آ گری،

جس کے نتیجے میں وہ اس کے نیچے دب گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے اسے ریت سے نکالا اور ریسکیو کنٹرول نے قریبی ایمبولینس روانہ کر دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کا معائنہ کیا تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ لواحقین نے لاش ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...