کمالیہ میں انسداد ڈینگی اقدامات مزید مؤثر بنانے کاحکم
اے سی کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس
کمالیہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات، لاروا سرویلنس، ان ڈور اور آؤٹ ڈور چیکنگ اور عوامی آگاہی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے ، ہاٹ سپاٹس کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور لاروا کی افزائش کے ممکنہ مقامات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں تاکہ شہریوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments