ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ صدر گوجرہ کا اچانک دورہ

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ صدر گوجرہ کا اچانک دورہ

تھانے کی صفائی ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے تھانہ صدر گوجرہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانے کی صفائی ستھرائی، فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکارڈ اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے تھانے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری طور پر میرٹ پر حل کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور جرائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...